5
لاہور، پاکستان کے معروف سٹیج، ٹی وی اور فلمی اداکار انور علی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انور علی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اداکار انور علی کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے سٹیج، ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ ان کے لازوال کردار آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ان کے انتقال پر شوبز شخصیات، فنکار برادری اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔