سدھو موسے والا کا ورلڈ ہولوگرام ٹور ، مداحوں کے لیے جذباتی لمحہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کو تین برس بیت چکے ہیں، مگر ان کے مداح آج بھی اُن کے گانوں اور پیغام کو دل سے یاد رکھتے ہیں۔ اب مداحوں کو ایک بار پھر سدھو موسے والا کو "اسٹیج” پر دیکھنے کا موقع ملنے والا ہے، لیکن ایک انوکھے انداز میں ہولوگرام ٹور کے ذریعے۔

حال ہی میں سدھو موسے والا کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک غیر متوقع اعلان کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ جلد ہی اُن کا نیا عالمی میوزک ٹور شروع کیا جا رہا ہے جس کا عنوان ہے “Signed to God”۔ اس اعلان نے دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو حیران اور جذباتی کر دیا۔

latest urdu news

اس منفرد ٹور میں جدید 3D ہولوگرام ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے ذریعے سدھو موسے والا کو ورچوئل انداز میں کنسرٹس کے دوران اسٹیج پر پیش کیا جائے گا۔ ان کی اصل آواز، خصوصی اسٹیج ایفیکٹس اور فلمی انداز کے ویژولز کو شامل کر کے یہ کنسرٹ محض تفریحی نہیں بلکہ ایک گہرا اور یادگار تجربہ ہوگا۔

ٹور کے دوران یہ شوز دنیا کے مختلف شہروں میں ہوں گے جن میں پنجاب، لندن، ٹورنٹو اور لاس اینجلس شامل ہیں۔ ان شوز کا مقصد سدھو موسے والا کے فن، شخصیت اور اُن کے پیغام کو ایک نئی زندگی دینا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح سوگوار ہو گئے تھے۔ اُن کے نغمات نوجوانوں کے لیے طاقت، بیداری اور شناخت کا ذریعہ تھے۔

سدھو موسے والا کے والدین اور قریبی دوست پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اُن کی یاد کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، اور یہ ٹور اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter