موت کے 3 سال بعد سدھو موسے والا کا اے آئی ٹور، پاکستان سمیت کئی ممالک میں پرفارم کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنجہانی بھارتی پنجابی گلوکار Sidhu Moosewala کی موت کے تین سال بعد ان کے اے آئی ٹور کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکار کے ’Signed To God‘ ٹور کا اعلان کیا۔

latest urdu news

میڈیا کے مطابق اس عالمی ٹور میں سدھو موسے والا کا ڈیجیٹل کردار اے آئی کی مدد سے پیش کیا جائے گا۔ اس ٹور کے دوران ان کا اے آئی سے تیار کردہ کردار متعدد ممالک میں پرفارم کرے گا، جن میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں۔

پاکستان میں ٹور کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوشی اور جوش کا اظہار کیا ہے۔

سدھو موسے والا کا ورلڈ ہولوگرام ٹور ، مداحوں کے لیے جذباتی لمحہ

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں لارنس بشنوی کے گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قتل کیا تھا۔ ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ایک اہم اور وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والا واقعہ سمجھی جاتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter