شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان، ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں، انہیں کمر میں چوٹ لگی ہے، اور وہ علاج کے لیے امریکا اور بعد ازاں برطانیہ روانہ ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑنے کے بعد اب این ڈی ٹی وی نے اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے، جس میں ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے واضح کیا کہ اگرچہ شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں لگی ہیں اور ان کا اثر وقتاً فوقتاً ظاہر بھی ہوتا ہے، لیکن اس بار کسی قسم کا کوئی حادثہ یا نئی چوٹ نہیں لگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان باقاعدگی سے امریکا اپنے علاج اور فزیو تھراپی کے لیے جاتے ہیں۔ وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور مہینے کے آخر تک واپسی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2023 میں بھی فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کو چہرے پر معمولی چوٹ لگی تھی، جس پر انہیں امریکا میں مائنر سرجری کرانا پڑی تھی۔ تاہم وہ واقعہ بھی جلد ہی معمول پر آ گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter