33 سال کے انتظار کے بعد شاہ رخ خان کو پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ملا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاتحین کو ایوارڈز دیے۔

شاہ رخ خان کو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم "جوان” کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس فلم میں انہوں نے ڈبل رول نبھایا اور سات مختلف روپ اختیار کیے۔ اسی تقریب میں وکرانت میسی کو بھی فلم "12th فیل” میں بہترین اداکاری کے لیے مشترکہ ایوارڈ ملا۔

latest urdu news

اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم "Mrs Chatterjee vs Norway” میں نمایاں کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم "دیوانا” سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور اپنی کئی یادگار فلموں جیسے "دل والے دلہنیا لے جائیں گے”، "کچھ کچھ ہوتا ہے” اور "چک دے! انڈیا” سے مداحوں کے دل جیتے۔ اگرچہ انہیں کئی بڑے ایوارڈز اور بین الاقوامی اعزازات ملے، مگر نیشنل فلم ایوارڈ اب تک نہیں ملا تھا۔

اب یہ خواب پورا ہو گیا ہے اور شاہ رخ خان نے اپنی شاندار اداکاری کے اعتراف میں یہ معزز ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter