شاہ رخ خان کی ادھوری تعلیم: پرنسپل سے تلخ کلامی نے کامیاب طالبعلم کو اسٹوڈنٹ سے اسٹار بنا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو دنیا ایک سپر اسٹار، کامیاب بزنس مین اور عالمی شہرت یافتہ اداکار کے طور پر جانتی ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ ایک ذہین اور باصلاحیت طالبعلم تھے۔

شاہ رخ خان نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) کا داخلہ امتحان بھی پاس کیا تھا، اور بعد ازاں انہوں نے دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کمیونیکیشن کے ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لیا، مگر یہ تعلیمی سفر ایک ناخوشگوار واقعے کے باعث ادھورا رہ گیا۔

latest urdu news

شاہ رخ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی تعلیم پرنسپل سے تلخ کلامی کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکی۔ ان دنوں وہ ٹی وی سیریل "فوجی” کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور امتحانات کی تیاری کے لیے لائبریری میں بیٹھے تھے، جب ان کے پرنسپل نے آ کر کہا، "اگر میرے بس میں ہوتا تو میں تمہیں امتحان میں بیٹھنے نہ دیتا”۔ اس پر شاہ رخ خان نے غصے میں جواب دیا، "اگر ایسا ہے تو میں بھی امتحان نہیں دینا چاہتا”۔ وہ یہ کہہ کر لائبریری سے نکل گئے اور پھر کبھی واپس نہ آئے۔

شاہ رخ نے اپنے اس رویے کو بعد میں "بچپنا، بدتمیزی اور حماقت” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام پریکٹیکل مکمل کر چکے تھے، اور صرف تحریری امتحان دینا باقی تھا، جو وہ اس جذباتی فیصلے کی وجہ سے نہ دے سکے۔ آج بھی وہ اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس کسی یونیورسٹی کی ڈگری ہے؟ تو شاہ رخ نے افسوس سے کہا: "کاش میرے پاس ڈگری ہوتی، میں واقعی اس کی کمی محسوس کرتا ہوں۔”

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "برائے مہربانی اپنی تعلیم کبھی نہ چھوڑیں، اگر میں نے تعلیم مکمل کی ہوتی تو شاید میں اس سے بھی بڑا سپر اسٹار ہوتا۔”

شاہ رخ خان کی کہانی نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے کہ تعلیم اور برداشت، دونوں زندگی میں کامیابی کے اہم ستون ہیں۔ جذباتی فیصلے وقتی طور پر بڑے لگتے ہیں، لیکن ان کے اثرات عمر بھر ساتھ رہتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter