4
پاکستانی لوک گلوکارہ صنم ماروی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ ایک کانسرٹ کے لیے 25 لاکھ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں۔
صنم ماروی صوفیانہ کلام اور لوک گلوکاری کی وجہ سے مشہور ہیں اور پروگرام میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجبوری کی وجہ سے ہی انہوں نے یہ فیلڈ اختیار کی، کیونکہ بچپن سے ہی بہن بھائیوں کی کفالت کرنا پڑی۔ وہ چار سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہو گئی تھیں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ ان کا پہلا معاوضہ 27 ہزار روپے تھا، جو اس وقت کے لحاظ سے بڑی رقم تھی۔ پہلا معاوضہ ملتے ہی انہوں نے اپنی والدہ کے لیے گھر کے لیے ضروری سامان جیسے فریج، ٹی وی اور بیڈ خریدے۔
صنم ماروی کے مطابق وہ اب کانسرٹ اور شادی کے فنکشن کے پروگرام کرتی ہیں، اور ایک کانسرٹ کا معاوضہ اتنا ہے کہ اس سے ایک نئی آلٹو کار خریدی جا سکتی ہے۔
