ثنا یوسف کا قتل :سوشل میڈیا کی حدود پہچانیں، نجی زندگی کو محفوظ رکھیں ، عائزہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے نہ صرف عام شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کو بھی شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک اور بااثر اداکارہ عائزہ خان نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو ہوشیار رہنے کی نصیحت کی ہے۔

latest urdu news

عائزہ خان، جو نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ سماجی مسائل پر رائے دینے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثنا یوسف کے المناک قتل پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں سوشل میڈیا کے فوائد کے ساتھ سنگین خطرات بھی موجود ہیں، ہمیں سمجھداری سے اپنی آن لائن موجودگی قائم رکھنی ہوگی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے انفلوئنسرز اور نوجوان صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی نجی معلومات، گھر کے پتے، گاڑی کے نمبر، بچوں کی تصاویر یا وہ مقامات جہاں آپ روزانہ جاتے ہوں، ہرگز شیئر نہ کریں۔

عائزہ خان نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ لاکھوں لوگ ہمیں فالو کر رہے ہوتے ہیں جن میں سے اکثر ہمیں جانتے تک نہیں،ایسے میں ذاتی معلومات کی تشہیر ہمیں غیر ضروری خطرات میں ڈال سکتی ہے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں عائزہ خان نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہمیں اچھے لوگوں کی صحبت عطا فرمائے، آمین۔

عائزہ خان کا یہ پیغام نہ صرف فنکاروں بلکہ عام سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھی ایک سبق آموز انتباہ ہے کہ سوشل میڈیا کی چمک دمک کے پیچھے چھپے خطرات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter