6
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اسلام آباد کی ضلعی و سیشن عدالت میں آج ہونے والی سماعت جج کی مصروفیات کے باعث بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج کی عدالتی مصروفیات کے باعث گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کیے جا سکے۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام گواہان عدالت میں پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں تاکہ کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ سنگین نوعیت کا ہے اور اس کیس میں عوامی دلچسپی بھی پائی جاتی ہے، تاہم عدالتی کارروائی میں تاخیر سے متاثرہ فریقین میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔