ثنا جاوید کا شعیب ملک سے متعلق بیان پر یوٹرن، تنقید کے بعد وضاحت دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ اور سابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان دیا، جس میں انہوں نے شعیب ملک کی ٹیم میں غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر شعیب ملک ٹیم میں شامل ہوتے تو ان کا تجربہ پاکستانی ٹیم اور قوم کے لیے اُمید کی کرن بن سکتا تھا۔

latest urdu news

یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کی جانب سے ملی جلی آرا سامنے آئیں۔ کچھ نے ثنا جاوید کے خیالات کو جذباتی حمایت قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے انہیں "خیالی دنیا میں رہنے” کا طعنہ دیا۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک دعویٰ کیا کہ یہ پوسٹ شعیب ملک نے خود اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے کی ہو گی۔

شدید ردِعمل کے بعد ثنا جاوید نے وضاحت دیتے ہوئے دوسری پوسٹ میں کہا کہ ان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ شعیب ملک کی موجودگی لازمی ہے، بلکہ کسی بھی تجربہ کار کھلاڑی، جیسے بابر اعظم یا محمد رضوان، کا ہونا ٹیم کے لیے اہم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئے۔ شعیب ملک کے حوالے سے ثنا جاوید کا بیان اس پس منظر میں سامنے آیا، جس نے سوشل میڈیا پر نیا مباحثہ چھیڑ دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter