مجھے خوف ہے کہ حسن زاہد سزا کے بغیر چھوٹ گیا تو مجھ سے بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سابق دوست حسن زاہد کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اگر ملزم کو سزا نہ ملی تو اسے اپنے اور اپنی جان کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

سامعہ نے بتایا کہ وہ آج بھی حسن زاہد سے خوفزدہ ہیں، حالانکہ وہ اس وقت جیل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اگر وہ جیل سے سزا کے بغیر چھوٹ گیا، تو وہ ضرور بدلہ لے گا۔ چاہے وہ دو ماہ بعد آئے یا دو سال بعد، وہ اپنا انتقام ضرور لے گا۔”

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ جب حسن کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کروائی گئی تو وہ اگلے ہی دن "کالے ڈالے میں بغیر نمبر پلیٹس کے، بندوق کے ساتھ آیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔” اس واقعے کے بعد سامعہ نے اس کے خلاف دوسری ایف آئی آر بھی درج کرائی۔

انٹرویو میں سامعہ نے انکشاف کیا کہ تین ماہ قبل انہوں نے حسن سے دوری اختیار کرنا شروع کی تھی، مگر حسن نے اس کے باوجود ان کا پیچھا کرنا اور دھمکانا بند نہیں کیا۔ "وہ کئی بار زبردستی میری گاڑی میں آ بیٹھتا، مجھے اپنے فلیٹ لے جاتا، جہاں اس کا دوست کھڑا دیکھ رہا ہوتا، اور پھر وہ مجھے اس کے سامنے مارتا تھا۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ حسن ان پر نکاح کے پیپر سائن کرنے کا دباؤ ڈالتا تھا، "وہ نکاح نامہ منگوا لیتا، کہتا تھا سائن کرو۔ میں کہتی تھی کہ ایسے نہیں ہوگا، سب کے سامنے شادی کریں گے، میں اپنی ماں سے بات کروں گی۔ مگر وہ زبردستی کرتا تھا۔”

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس: ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور

سامعہ نے یہ بھی کہا کہ اگر قانون نے اس بار انصاف نہ کیا، تو اس کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ حسن زاہد ایک جارح مزاج شخص ہے جس نے ان کی زندگی کو پہلے ہی خوفناک تجربات سے دوچار کر دیا ہے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے اور عوامی سطح پر حسن زاہد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، جبکہ قانونی ادارے اس کیس کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter