سامعہ حجاب کیس: ملزم حسن زاہد کے وکیل نے عدالت میں منگنی کی تصاویر اور ٹرانزیکشن ہسٹری پیش کردیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت میں حسن زاہد اور سامعہ حجاب کی منگنی کی تصاویر، دونوں کے درمیان ٹرانزیکشن ہسٹری اور مدعیہ کے والدین کے حوالے دیے گئے بیان کی ویڈیو پیش کی۔

latest urdu news

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کے مطابق ملزم کا دو روزہ ریمانڈ تھا، لیکن پانچ دن بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس پر پولیس نے وضاحت دی کہ پچھلے حکم نامے میں ٹائپنگ کی غلطی تھی، جسے فوراً درست کروا لیا گیا تھا۔

وکیل نے مزید کہا کہ مدعیہ اور ملزم کی منگنی ہوچکی ہے، تاہم تنازعہ مالی لین دین پر کھڑا ہوا۔ مؤقف کے مطابق حسن زاہد نے سامعہ حجاب سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو جواب میں جعلی رسیدیں دی گئیں۔

مجھے خوف ہے کہ حسن زاہد سزا کے بغیر چھوٹ گیا تو مجھ سے بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 45 ہزار روپے برآمد ہو چکے ہیں، تاہم ملزم سے گاڑی، اسلحہ اور دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری باقی ہے، اس لیے مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پہلے ایک مقدمے میں ضمانت لینے کے بعد دوسرے مقدمے میں جان بوجھ کر گرفتار کیا گیا۔ ان کے مطابق جس وقت وقوعہ کا وقت بتایا گیا، اس وقت حسن زاہد جناح سپر مارکیٹ میں موجود تھا۔

خیال رہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter