اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نورے کی مشترکہ پرورش کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
2012 میں شادی کرنے والے یہ جوڑا 2019 میں علیحدہ ہوا اور فروری 2020 میں طلاق پا گیا، مگر علیحدگی کے باوجود دونوں نے اپنی بیٹی کی پرورش مل کر جاری رکھی ہے۔
سائرہ یوسف نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ طلاق کے بعد بھی ان کے اور شہروز سبزواری کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ مشترکہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نورے اور شہروز کی دوسری بیٹی زہرہ کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں کیونکہ زہرہ بھی نورے کی بہن کی طرح ہے۔
انہوں نے والدین کی مشترکہ پرورش کے لیے ذہنی، جذباتی اور جسمانی مضبوطی کو انتہائی اہم قرار دیا اور بتایا کہ اس عمل میں انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔ سائرہ یوسف نے کہا کہ کو پیرنٹنگ نے انہیں سکھایا کہ انا کو کیسے کم کیا جائے تاکہ بچے کی بھلائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
یہ انکشافات پاکستانی شوبز کی دنیا میں طلاق اور والدین کی مشترکہ ذمہ داریوں کے حوالے سے ایک مثبت مثال کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔