بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر کا اہم پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر معروف اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس صبا قمر نے ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی بڑھانے پر زور دیا ہے۔

latest urdu news

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے لیے ’’ایک ساتھ کھڑے ہوں‘‘ اور اس مقصد کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے، صحت مند ماحول میں پرورش پانے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں پر رائے دینے کا حق حاصل ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے تشویشناک اعداد و شمار بھی شیئر کیے، جن کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہوتی ہیں، جب کہ نصف سے زیادہ کم عمر لڑکیاں 18 سال سے پہلے ہی حمل کا سامنا کرتی ہیں، جو ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

صبا قمر کا بچوں کی شادیوں کے خلاف ویڈیو پیغام، یونیسف کی نئی مہم کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پورے ملک میں ’’پاکستان کو نیلا‘‘ بنا کر ان بچوں اور بچیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، کیونکہ نیلا رنگ ورلڈ چلڈرنز ڈے کی علامتی پہچان ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں یونیسف نے صبا قمر کو پاکستان کی پہلی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس نامزد کیا تھا۔ وہ تعلیم، ذہنی صحت، صنفی مساوات، کم عمری کی شادی اور بچوں پر تشدد جیسے مسائل کے بارے میں مسلسل آگاہی بڑھانے کے لیے سرگرم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter