جمعرات, 12 جون , 2025

شادی سے پہلے کے تمام افیئرز میرے شوہر کو معلوم تھے، کبھی کچھ نہیں چھپایا: روبی انعم کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف تھیٹر اور ڈرامہ اداکارہ روبی انعم نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر اظہر کو ان کی شادی سے قبل کی تمام محبتوں اور تعلقات کا علم تھا، اور انہوں نے کبھی کوئی بات چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

روبی انعم حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، شادی، اور کیریئر کے سفر پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نویں جماعت میں تھیں جب تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا۔ شروعات میں اُن کی والدہ سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے اس میدان میں آنے کی مخالفت کی، تاہم ان کے والد نے ہمیشہ ساتھ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ان کے سسرال والوں کو تھیٹر کا کام پسند نہیں۔

latest urdu news

اداکارہ نے اپنی نوجوانی کی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکوں جیسا برتاؤ کرتی تھیں اور بہت جلد محبت میں مبتلا ہو جایا کرتی تھیں۔ "مجھے ہر دوسرے شخص سے پیار ہو جاتا تھا، ہر محبت شدت سے کی اور ہر بار یہی سوچتی تھی کہ اگر یہ شخص نہیں ملا تو مر جاؤں گی۔” انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے کے تمام رشتوں کے بارے میں انہوں نے اپنے شوہر کو صاف صاف سب کچھ بتایا اور کبھی کوئی چیز نہیں چھپائی۔

روبی انعم نے مزید بتایا کہ وہ شادی کے حق میں نہیں تھیں اور اسی وجہ سے تاخیر سے شادی کی۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص سے وہ شادی کرنا چاہتی تھیں، وہ شادی شدہ تھا اور ان کی والدہ اس رشتے پر راضی نہ ہو سکیں۔ والد کے انتقال کے بعد جب والدہ نے شادی پر زور دیا تو وہ رضامند ہو گئیں اور ان کی ارینج میرج ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اظہر کا تعلق کشمیر سے ہے اور ان کی شادی کو 17 سال گزر چکے ہیں۔ اداکارہ نے اظہر کو سراہتے ہوئے کہا کہ شوہر نے ہی انہیں فیشن اور گرومنگ سکھائی، اور زندگی کو بہتر انداز میں جینے کا ہنر دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter