اداکارہ ریشم کا دیدار پر سخت ردعمل، “تنقید کرنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اداکارہ دیدار کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کی اپنی کوئی واضح پہچان نہیں۔

latest urdu news

حال ہی میں دیدار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ریشم پر منفی رویے اور لوگوں کی زندگیاں متاثر کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس بیان کے بعد شوبز حلقوں میں بحث چھڑ گئی تھی۔

ایک انٹرویو میں ریشم نے بغیر نام لیے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو ان کے فلاحی کام، خصوصاً لنگر سے مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خود ایسے کام نہیں کر رہے تو دوسروں پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔

خلیل الرحمان میں اتنا تکبر اور حقارت ہے وہ اپنے منہ کی کھارہے ہیں، اداکارہ ریشم

ریشم کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں، وہ خود اپنی پہچان بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گی اور منفی باتوں پر توجہ نہیں دیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter