متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور انفلوئنسر سامعہ حجاب کی ٹک ٹاک لائیو گفتگو کا ایک کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں دونوں کے درمیان نامناسب اور جسمانی تبصروں پر مبنی گفتگو سامنے آئی۔
رجب بٹ نے اس دوران سامعہ حجاب کے جسم کے بارے میں غیر مہذب تبصرے کیے، جبکہ سامعہ نے بھی بے تکلف انداز میں جواب دیا۔ رجب نے سامعہ کے باڈی شیپ کی تعریف کی، جس پر سامعہ نے کہا کہ وہ اپنا پیٹ نکلا ہوا محسوس کرتی ہیں اور اسے کم کرنے کے لیے جم جانا چاہتی ہیں۔ رجب نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ پیٹ نہیں بلکہ دیگر حصے دیکھ رہے ہیں۔
یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور گفتگو کو غیر اخلاقی، سستا اور نامناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ سب بے شرم لوگ ہیں، لڑکی کی باڈی پر اتنے گھٹیا تبصرے کر رہا ہے۔‘‘ جبکہ ایک اور نے کہا ’’بہت ہی سستا کانٹینٹ۔‘‘
View this post on Instagram
اس وائرل کلپ نے دونوں انفلوئنسرز کو ایک بار پھر تنازعات اور تنقید کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
