رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، کیس کی تفتیش میں سنگین نقائص کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ میں رجب بٹ اور دیگر کے خلاف خاتون سے زبردستی زیادتی کے ملزم سلمان حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے سماعت کے دوران متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش میں گناہگار ثابت ہوا ہے، تاہم مدعیہ کے وکیل نے کہا کہ کیس کی تفتیش میں سنگین نقائص پائے جاتے ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو بغیر واضح وجہ کے کلین چٹ دی گئی ہے۔

latest urdu news

وکیل مدعیہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مدعیہ خاتون اور ان کی ہمشیرہ کے موبائل فونز کا تمام ڈیٹا حذف کر دیا گیا، جبکہ ملزم سلمان حیدر نے مدعیہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے بار بار زیادتی کی۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔

رجب بٹ کے خلاف مقدمے کی درخواست پر عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

دوسری جانب درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور عدالت سے عبوری ضمانت کی تصدیق کرنے کی درخواست کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter