رابعہ انعم کا انکشاف: معروف رمضان میزبان نے شادی کی پیشکش کی تھی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان Rabia Anum نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک مشہور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوزل موصول ہوا تھا، تاہم یہ رشتہ آگے نہ بڑھ سکا۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا تو وہ پہلے حیران رہ گئیں اور کہا کہ اس نوعیت کا سوال پہلی بار کسی شو میں ان سے پوچھا گیا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے میزبان کی تحقیق کو سراہتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ایسا واقعہ ماضی میں پیش آیا تھا۔

رابعہ انعم کے مطابق مذکورہ میزبان نے براہِ راست ان کی فیملی سے رابطہ کر کے شادی کی پیشکش کی تھی۔ تاہم انہوں نے اس معاملے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور میزبان کا نام ظاہر نہیں کیا۔

فضا علی سے تنازع: ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کا سخت ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے بتایا کہ کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر انہوں نے اس رشتے سے انکار کیا، جبکہ ان کی فیملی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے یہ معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter