فلسطینی حسینہ پہلی بار مس یونیورس 2025 میں شرکت کریں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطین کی تاریخ میں پہلی بار ایک خوبرو دوشیزہ عالمی حسن کے سب سے بڑے مقابلے مس یونیورس 2025 میں شریک ہونے جا رہی ہے۔ نادین ایوب، جو "مس یونیورس فلسطین” کا اعزاز رکھتی ہیں، نومبر میں تھائی لینڈ میں ہونے والے اس ایونٹ میں فلسطینی عوام کی نمائندگی کریں گی۔

latest urdu news

مس یونیورس کا یہ سالانہ عالمی مقابلہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 130 ممالک کی حسینائیں شریک ہوں گی۔ پہلی بار فلسطین بھی اس عالمی تقریب میں باقاعدہ نمائندگی کرے گا، جسے ایک تاریخی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

نادین ایوب نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ تعلیمی پس منظر میں بھی نمایاں ہیں۔ وہ ادب اور نفسیات میں ڈگری یافتہ ہیں، اور وہ اپنے ملک کی ثقافت، شناخت اور جدوجہد کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، "میں مظلوم فلسطینیوں کی نمائندہ ہوں جنہیں مسلسل قتل عام اور ناانصافی کا سامنا ہے۔ میری شرکت صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ اب فلسطینی آواز ہر عالمی فورم پر گونجے گی۔”

حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم

نادین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی خاموشی اب ٹوٹ چکی ہے، اور دنیا کو بتانا ہوگا کہ فلسطینی عوام بھی اپنے حقوق اور شناخت کے لیے پرعزم ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeen Ayoub (@nadeen.m.ayoub)

اس سال کے مس یونیورس مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی مریم کریں گی، جبکہ عراق، لبنان اور ایران کی حسینائیں بھی اس عالمی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ مشرق وسطیٰ کی ان نمائندہ خواتین کی شرکت اس بار کے مقابلے کو خاص اہمیت دے رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter