پاکستان کے امیر ترین اداکار ہمایوں سعید کی دولت ساڑھے 13 ارب روپےشاہ رخ خان کی دولت کا صرف 4 فیصد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید ملک کے سب سے زیادہ مالیت رکھنے والے فنکار قرار پائے ہیں جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 13.5 ارب روپے لگایا جاتا ہے۔ تاہم اتنی بڑی دولت رکھنے کے باوجود یہ رقم بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا صرف چار فیصد بنتی ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید دولت کے اعتبار سے بھارت کے کئی بڑے اداکاروں—جیسے پربھاس، رجنی کانت اور رنبیر کپور—سے بھی آگے ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستان کے سب سے امیر اداکار ہیں بلکہ ساتھی پاکستانی فنکاروں فواد خان، ماہرہ خان، مایا علی اور شاہد شافعی سے بھی کہیں زیادہ دولت کے مالک ہیں۔

ہمایوں سعید پاکستان کے ممتاز اداکار، کامیاب پروڈیوسر اور ٹی وی انڈسٹری کی مرکزی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ میرے پاس تم ہو، بن روئے، کافر اور دل لگی جیسے سپر ہٹ ڈراموں سے شہرت کے اعلیٰ مقام پر پہنچے، جبکہ فلموں میں انتہا، میں ہوں شاہد آفریدی، جوانی پھر نہیں آنی، لو گرو اور پروجیکٹ غازی جیسے بڑے پروجیکٹس ان کے کریئر کی نمایاں کامیابیاں شمار ہوتی ہیں۔

اپنی طویل فنی خدمات اور کامیابیوں کے باعث ہمایوں سعید کو پاکستان کی تفریحی صنعت کی بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter