رائیڈرز سے دل آزاری پر ندا یاسر کی معذرت: ’’میں انسان ہوں، فرشتہ نہیں‘‘

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی معروف میزبان ندا یاسر نے حالیہ دنوں میں ڈیلیوری بوائز کے بارے میں دیے گئے بیان پر عوامی احتجاج کے بعد کھل کر معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انہوں نے ڈیلیوری رائیڈرز کو کھلے پیسے نہ رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا اور رائیڈرز نے باقاعدہ احتجاج کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔

latest urdu news

اپنے تازہ بیان میں ندا یاسر نے واضح کیا کہ وہ محض اپنا ایک ذاتی منفی تجربہ شیئر کر رہی تھیں، تاہم الفاظ کے غلط انتخاب کی وجہ سے پوری رائیڈر کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی، جو ان کا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، "میں بھی انسان ہوں، فرشتہ نہیں، مجھ سے بھی غلط لفظ منتخب ہوسکتے ہیں۔”

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ پانچوں اُنگلیاں برابر نہیں ہوتیں، اسی طرح تمام رائیڈرز ایک جیسے نہیں ہوتے۔ انہوں نے ایمانداری اور محنت سے کام کرنے والے رائیڈرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ اکثر رائیڈرز اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

ندا یاسر: ڈیلیوری بوائز کو ٹِپ نہ دینے کی وجہ کھلے پیسے نہ ہونے کا جھوٹ

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو تسلیم کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ اگر ان کی بات سے کسی رائیڈر کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس کے لیے سچے دل سے معذرت خواہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter