جمعہ, 30 مئی , 2025

نیلم منیر سے متعلق 10 سال پہلے کی گئی کونسی پیشگوئی سچ ہوگئی؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نیلم منیر نے جنوری 2025 میں اپنی شادی خاموشی سے مکمل کی، اور ان کی شادی کے حوالے سے تقریباً 10 سال پہلے ایک ٹی وی پروگرام میں کی گئی پیش گوئی بھی سچ ثابت ہوگئی ہے۔

نیلم منیر نے اپنی شادی کے بارے میں کی گئی اس پرانی پیش گوئی پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ’اے آر وائے نیوز‘ کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

latest urdu news

اس موقع پر میزبان وسیم بادامی نے نیلم کو یاد دلایا کہ وہ 2016 میں ان کے پروگرام میں شریک تھیں، جب ایک نجومی نے ان کی شادی کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ پروگرام میں 2016 کا کلپ بھی دکھایا گیا، جس میں مرحوم عمر شریف بھی موجود تھے۔

اس کلپ میں عمر شریف نے نجومی سے پوچھا تھا کہ نیلم منیر کی شادی کب ہوگی، جس پر نجومی نے کہا تھا کہ نیلم کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی، ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات یا دبئی میں، اور وہ شخص عرب ہو سکتا ہے یا پھر پاکستانی نژاد عربی ملک کا رہائشی۔

اس پیش گوئی پر نیلم نے اس وقت کہا تھا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، وہ پاکستان نہیں چھوڑیں گی اور کسی عرب ملک میں شادی کا سوچ بھی نہیں رہی۔

تاہم اب جب نیلم نے 10 سال پرانا یہ کلپ دیکھا تو انہوں نے کہا کہ نجومی نے "تُکا” مارا تھا، یعنی یہ محض اندازہ تھا جو بالآخر درست نکل گیا۔ نیلم نے واضح کیا کہ ان کی شادی اتفاقاً دبئی میں ہوئی، لیکن وہ نجومی کی پیش گوئی کو مکمل طور پر نہیں مانتیں۔

نیلم منیر نے جنوری 2025 میں پاکستانی نژاد دبئی کے بزنس مین راشد خان سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وہ فلمی دنیا سے کچھ دور ہو گئی ہیں، اور شوبز چھوڑنے کی افواہیں بھی گردش میں تھیں، لیکن انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter