بابراعظم کے پروپوز کرنے پر انکار کروں گی، نازش جہانگیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں ایک مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر قومی کرکٹر بابراعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ معذرت کے ساتھ انکار کر دیں گی۔

latest urdu news

ان کے اس مختصر مگر واضح جواب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔

نازش جہانگیر نے 2017 میں ڈرامہ بھروسا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں متعدد ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے۔ اداکاری کے علاوہ وہ مینٹل ہیلتھ آگاہی کی سرگرم کارکن بھی ہیں۔

اداکارہ نے 2022 میں فلم ’’لفنگے‘‘ میں سمیع خان کے ساتھ اور 2024 میں پپّے کی ویڈنگ میں خوشحال خان کے ساتھ اپنی فلمی کامیابیاں بھی درج کیں۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزد بھی کیا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے جواب کو کچھ صارفین نے ان کی خود اعتمادی کی علامت قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے مزاحیہ انداز میں لیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter