نتاشا علی کا معاشرتی مسئلے پر اظہارِ خیال: غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ نندوں کو بھابھیوں کی حمایت کی ضرورت ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے ہمارے معاشرے کے اہم اور حساس مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران انہوں نے بھائی کی بیویوں کے رویے پر روشنی ڈالی جو اکثر بیوہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ نندوں کے ساتھ برتا جاتا ہے۔

latest urdu news

نتاشا علی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا پورا حق ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے گھر رہے اور اس پر کسی بھابھی کو حق نہیں بنتا کہ وہ اسے بوجھ سمجھے، اختلافات کرے یا نفرت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر بھابھیاں غیر ضروری مسائل پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں جو بالکل درست نہیں۔

اداکارہ نے طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کے حوالے سے بھی کہا کہ وہ بھی اپنے والدین کے گھر آتی ہیں، اور اگر وہ کہیں اور جائیں تو خود کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر اگر وہ خود نوکری نہیں کر سکتیں تو ان کا اور کہاں جانا ہے؟ اس لیے بھابھیوں کو چاہیے کہ وہ ان نندوں کی عزت کریں اور ان کا ساتھ دیں۔

نتاشا علی کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین کے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ احترام باہمی ہونا چاہیے، نندوں کو بھی بھابھیوں کی عزت کرنی چاہیے اور تعلقات میں نرمی برتنا ضروری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter