پاکستان کی معروف پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی "بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
گلوکارہ نے فیس بُک پر پوسٹ اور اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ "الحمدللّٰہ میں دادی بن گئی ہوں، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔
انہوں نے اپنے پوتے کی تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور مداحوں سے کہا کہ بیٹے کے لیے کوئی خوبصورت اور منفرد نام تجویز کریں۔
نصیبو لال نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی غلط افواہوں پر یقین نہ کریں۔
نصیبو لال پر خاوند کا تشدد، وزیر اطلاعات پنجاب ان کے گھر پہنچ گئیں
واضح رہے کہ حالیہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکارہ کے ہاں 55 سال کی عمر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جسے اب نصیبو لال نے خود غلط قرار دے دیا ہے۔
