بیٹوں کی تربیت پر توجہ دیں ، بہو کو بیٹی بنائیں ، نادیہ جمیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں ماؤں کو بیٹوں کی بہتر تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی کا دارومدار صرف بیوی نہیں بلکہ شوہر کے کردار اور رویے پر بھی ہوتا ہے۔

نادیہ جمیل نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کی شادی طے پا چکی ہے اور آئندہ سال ان کے گھر بہو آئے گی، انہوں نے کہاکہ یہ میری بنیادی ذمہ داری ہے کہ میں بہو پر نظر رکھنے کے بجائے اپنے بیٹے کے رویے پر نظر رکھوں۔

latest urdu news

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے دیکھنا ہوگا کہ میرا بیٹا اپنی بیوی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا ناروا سلوک تو نہیں کر رہا اور نہ ہی اسے کوئی تکلیف دے رہا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب کوئی لڑکی بہو بن کر گھر میں آتی ہے تو وہ محض مہمان نہیں بلکہ اس گھر کی مستقل فرد بن جاتی ہے، اور ماؤں کا فرض ہے کہ اسے یہ احساس دلایا جائے کہ یہ گھر اب اس کا اپنا ہے۔

نادیہ جمیل نے عورت کی آزادی کو اس کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیٹوں کو اس شعور کی تربیت دینی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے تعلق کی بنیاد باہمی اعتماد اور کھلے دل سے بات کرنے پر ہونی چاہیے، تاکہ دونوں مل کر زندگی کے فیصلے خوش اسلوبی سے لے سکیں۔

شوبز انڈسٹری سے جڑی دیگر شخصیات بھی اپنے خیالات اور فیصلوں پر کھل کر اظہار کر رہی ہیں، حال ہی میں گانا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی، جس کی تفصیل یہاں ملاحظہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter