بیوی شوہر کی ماں نہیں ہوتی، نادیہ جمیل کا واضح میسج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نادیہ جمیل نے شوہر و بیوی کے رشتے سے متعلق اپنے وائرل بیان پر وضاحت دی، کہا کہ بیوی کو شوہر کی ماں بننے کی ضرورت نہیں۔

لاہور، معروف پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ دنوں وائرل ہونے والے اپنے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا، لیکن وہ اب بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ بیوی، شوہر کی ماں نہیں ہوتی اور نہ ہی اسے ایسی کوشش کرنی چاہیے۔

latest urdu news

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں نادیہ جمیل نے واضح کیا کہ ان کا بیان کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں تھا بلکہ وہ ازدواجی تعلقات میں حقیقت پر مبنی فرق اجاگر کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی ماں نہیں ہیں، ان کے شوہر کی والدہ زندہ ہیں، اور کبھی بھی شوہر نے انہیں ماں کی جگہ نہیں سمجھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ بطور بیوی اور بطور ماں ان کے کردار مختلف ہیں، وہ اپنے شوہر کا خیال ایک الگ انداز میں رکھتی ہیں جبکہ بیٹے کا خیال رکھنے کا انداز بالکل جدا ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر شخص کے احساسات اور ذمہ داریاں مختلف ہوتی ہیں اور انہیں اسی فرق کے ساتھ سمجھنا چاہیے۔

چاہت فتح علی نے موسیقی و اداکاری کی اکیڈمی کھول لی، فلم ریلیز کرنے کا اعلان

نادیہ جمیل نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا خیال ضرور رکھتے ہیں لیکن ان کا تعلق والدین اور بچوں کے رشتے جیسا نہیں ہوتا۔ ان کا مؤقف تھا کہ بیوی کو شوہر کی ماں بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور شوہروں کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ بیوی سے ماں جیسی امیدیں رکھنا مناسب نہیں۔

اداکارہ نے وضاحت میں مزید کہا کہ ان کے ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس پر وہ وضاحت دینا اپنا فرض سمجھتی تھیں تاکہ ان کے اصل پیغام کو سمجھا جا سکے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر نادیہ جمیل کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماں تو بیٹے کے نخرے اٹھا سکتی ہے، لیکن بیوی سے یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے وضاحت جاری کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter