ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کے اختلافات، پرانا کلپ وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر نبیہا علی کی مشکوک فطرت سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے۔

latest urdu news

ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی، اور ان کے نکاح اور ولیمہ کی تقریبات کی میڈیا نے بھرپور کوریج کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کئی شوز میں بھی ساتھ دکھائی دیے، لیکن ان کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں رہے اور اب وہ علیحدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا علی اور حارث کھوکھر اس وقت میڈیا پر کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات پر بات کی۔ پروگرام کے دوران میزبان بھی جذباتی ہو گئے اور کئی بار آبدیدہ نظر آئے، جس پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

ڈاکٹر نبیہا کا الزام ہے کہ حارث اور ان کے اہلِ خانہ نے انہیں ذہنی اذیت دی اور گھر سے نکال دیا۔ حارث نے اس الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا علی خان خود اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں۔ حارث کے مطابق نبیہا کی فطرت بہت زیادہ شک کرنے والی ہے اور وہ اکثر سمجھتی تھیں کہ ان کا کسی اور کے ساتھ تعلق ہے، یہی اصل وجہ ہے جس کی بنا پر انہوں نے گھر چھوڑا۔

فضا علی نے وینا ملک کو شو میں مدعو کر کے کھری کھری سنا دیں

بعد ازاں، سوشل میڈیا پر ایک پرانا کلپ وائرل ہوا جو ولیمہ کے صرف دو ماہ بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں حارث کھوکھر نے کہا کہ نبیہا علی خان میں صرف ایک کمی ہے، اور وہ حد سے زیادہ شک کرنے والی طبیعت کی مالک ہیں اور اکثر شبہ کرتی ہیں کہ ان کے تعلقات کسی اور کے ساتھ ہیں۔

یہ واقعہ اور وائرل کلپ دونوں نے ناظرین میں دلچسپی اور بحث پیدا کر دی ہے اور اس جوڑے کے تعلقات کی پیچیدگی کو اجاگر کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter