ماں نے والد کے ہاتھوں ظلم سہنے کے بعد زہر کھا کر جان دی، منور فاروقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس سیزن 17 کے فاتح، منور فاروقی نے حال ہی میں ایک جذباتی انٹرویو میں اپنی زندگی کے ایک انتہائی تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے والد کے ہاتھوں 22 سال تک ظلم سہنے کے بعد زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منور کی عمر صرف 13 سال تھی۔

latest urdu news

فاروقی نے بتایا کہ والد نے ان کی والدہ پر بے پناہ ظلم اور تکلیفیں دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس المناک واقعے کے دو سال بعد والد خود فالج کا شکار ہو گئے اور 11 سال تک بستر پر رہے۔

منور فاروقی نے اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں اپنے والد کو ایک "ولن” کی طرح سمجھا اور ان سے شدید ناراضگی رکھی۔ وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ اپنے والد کو دیکھتے تھے تو ان کو شدید غصہ آتا تھا۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ان کی سوچ بدل گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میری زندگی میں ولن ہونے کے باوجود وہ میرے والد تھے، میں نے خود کو سمجھایا کہ میں اُن سے نفرت کیسے کروں؟”۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے اپنے کیے کا خمیازہ بھی بھگتا اور وہ خود بھی تکلیف میں تھے۔ اس صورتحال نے انہیں معاف کرنا اور زندگی میں آگے بڑھنا سکھایا۔

منور فاروقی نے اس تجربے کو اپنی شخصیت کا ایک اہم حصہ قرار دیا اور کہا کہ اس نے انہیں معاف کرنے والا انسان بنا دیا۔ انہوں نے بری باتوں اور تکلیف دہ لمحات کو بھلانا سیکھا، جس کے بعد انہیں دوبارہ کسی نے تکلیف نہیں دی۔

واضح رہے کہ 33 سالہ کامیڈین منور فاروقی نے گزشتہ برس میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی شادی ایک میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کوٹ والا سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter