ایم ایس دھونی کی بالی ووڈ میں انٹری؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ایک نئی ویڈیو نے مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایکشن سے بھرپور ٹیزر میں دھونی اداکار آر مادھون کے ساتھ سیاہ وردی اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے مشن پر روانہ دکھائی دیتے ہیں۔ دونوں کے ہاتھوں میں بھاری اسلحہ ہے اور وہ دشمنوں پر فائرنگ کر رہے ہیں، جیسے کہ یہ کسی سنسنی خیز فلم یا سیریز کا سین ہو۔

latest urdu news

یہ ویڈیو بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: "ایک مشن، دو فائٹرز”، جس سے مداحوں کے تجسس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ فلم کا ٹیزر ہے، کوئی ویب سیریز ہے یا صرف ایک اشتہاری مہم۔

ویڈیو میں دھونی کا بااعتماد اور پرجوش انداز، اور ایکشن کا زبردست مظاہرہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہیں کہ کیا دھونی واقعی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ دھونی کی اسکرین پر موجودگی اتنی پُراثر ہے کہ وہ بالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by R. Madhavan (@actormaddy)

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دھونی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کئی دیگر شعبوں میں سرگرم نظر آتے ہیں، جن میں کاروبار، برانڈ ایمبیسیڈر شپ اور پروڈکشن شامل ہیں۔ اس نئی جھلک نے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے کہ شاید دھونی اب فلمی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے جا رہے ہیں۔

مداح اب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ مادھون یا دھونی کی جانب سے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کب سامنے آئیں گی۔ فی الحال، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter