ماڈل حمیرا اصغر کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے افسوسناک خبر ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنائے جانے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اہلخانہ یا ریاست کے کسی فرد کا بیان ریکارڈ کیا جائے، جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے کے اندراج کے لیے کسی قریبی عزیز یا سرکاری نمائندے کا بیان کافی ہوگا۔

latest urdu news

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اہلخانہ نے حمیرا اصغر کی پراسرار موت کو قتل قرار دینے کا خدشہ ظاہر کیا۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا اور پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، عدالت کا قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم، تحقیقات میں بڑی پیش رفت

یاد رہے کہ 8 جولائی کو ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ گزشتہ سات برس سے مقیم تھیں۔ ابتدائی طور پر ان کی موت کو پراسرار قرار دیا گیا تھا، تاہم اہلخانہ کے مؤقف کے بعد اب معاملہ قتل کی سمت بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter