پاکستانی ماڈلنگ انڈسٹری کے معروف چہرے، عبیر اسد اور سبحان عمیس نے شادی کے صرف چند ماہ بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں ماڈلز نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، تاہم اب ان کی ازدواجی زندگی اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سبحان عمیس نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے علیحدگی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا:
"میں نے اور عبیر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عبیر کے لیے میرے دل میں نیک تمناؤں کے سوا کچھ نہیں۔” انہوں نے مزید واضح کیا کہ طلاق کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا مگر فیصلہ کیا جا چکا ہے۔
عبیر اسد کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اس علیحدگی پر ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔
عبیر اور سبحان کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین ماڈلز میں ہوتا ہے، اور دونوں کو ماڈلنگ ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ان کی شادی کو مداحوں نے خوشی سے سراہا تھا، مگر چند ہی ماہ بعد علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
سارہ عمیر نے شادی کے 9 سال بعد طلاق کی تصدیق کر دی
سوشل میڈیا پر یہ معاملہ تیزی سے زیر بحث ہے، اور مداح دونوں ماڈلز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔