مس گرینڈ تھائی لینڈ مقابلہ: امیدوار کے نقلی دانت گرنے کا واقعہ، اعتماد نے دل جیت لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ میں ہونے والے حسن کے مقابلے Miss Grand Thailand کے دوران ایک غیر متوقع لمحے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔ اسٹیج پر ایک امیدوار کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ ماڈل Kamolwan Chanago اپنی تعارفی تقریر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے نقلی دانت (وینیئرز) ڈھیلے ہو کر باہر آ گئے۔ اس صورتحال میں وہ چند لمحوں کے لیے بولنے میں دشواری محسوس کرتی رہیں۔

لائیو اسٹریمنگ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر کیمرے سے رخ موڑ کر اپنے دانت درست کیے اور خود کو سنبھالا۔ غیر متوقع صورتحال کے باوجود انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔

کامولوان چناگو نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی تقریر مکمل کی بلکہ اسٹیج پر واک بھی پورے اعتماد کے ساتھ کی۔ ان کے اس رویے نے حاضرین کو متاثر کیا اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین ان کے اعتماد اور حوصلے کو سراہ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter