مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو ملک میں مزدور کی کم از کم تنخواہ چار لاکھ روپے ماہانہ مقرر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور طبقہ ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور اسے باعزت زندگی کے لیے بہتر مالی سپورٹ ملنی چاہیے۔

latest urdu news

جواد احمد کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر بڑی بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر حقیقی اور معاشی طور پر ناممکن قرار دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ “اگر جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی۔“ جبکہ دیگر صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب موجودہ یا سابقہ حکومتیں معاشی مسائل حل نہ کر سکیں تو جواد احمد اتنی بڑی تبدیلی کیسے لائیں گے؟

تنقید کے جواب میں جواد احمد نے ایکس پر اپنا مؤقف دوبارہ واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ کچھ لوگ مزدور کی تنخواہ بڑھانے کے تصور پر بھی ہنستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملک کی سیاسی اور کاروباری اشرافیہ ماہانہ کروڑوں روپے کماتی ہے تو مزدور کے لیے چار لاکھ کی تنخواہ پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ مزدور، کسان اور ان کے بچے بھی انسان ہیں اور ایک باوقار، محفوظ اور بہتر زندگی کے حق دار ہیں۔ جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد مزدور طبقے کی حالت بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ بحث کو فروغ دینا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter