مناہل ملک کا ’لال پری‘ پر رقص وائرل، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک کی ’لال پری‘ پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، صارفین نے ان کی پرفارمنس کو دلکش اور جاندار قرار دیا۔

latest urdu news

لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بن گئی ہیں۔

اس بار ان کی نئی ویڈیو نے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، جس میں وہ مقبول گانے ’لال پری‘ کی دھن پر رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں مناہل کو سرخ لباس میں نہایت دلکش اور پُراعتماد انداز میں اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جسے ان کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ کئی صارفین نے ان کے رقص کو خوبصورت اور باوقار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مناہل نے نہ صرف گانے کے جذبات کو خوبصورتی سے پیش کیا بلکہ اپنی پرفارمنس سے ویڈیو میں جان ڈال دی۔ ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور شیئرز مل چکے ہیں، جبکہ کمنٹس میں بھی تعریفی الفاظ کا غلبہ ہے۔

یاد رہے کہ مناہل ملک اس سے قبل بھی اپنے منفرد انداز، بولڈ فو ٹو شُوٹس اور بعض متنازعہ بیانات کے ذریعے میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرتی رہی ہیں۔

مناہل ملک سوشل میڈیا کی ان چند شخصیات میں شامل ہیں جن کی فالوونگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور ان کا ہر نیا انداز سوشل پلیٹ فارمز پر فوری وائرل ہو جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter