مائیکل جیکسن کی میلی جرابیں 88 سو ڈالر میں نیلام، پرانی مگر قیمتی یادگار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے مایہ ناز پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی 28 سال پرانی استعمال شدہ جرابیں فرانس میں نیلامی کے دوران 8,822 امریکی ڈالرز میں فروخت ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سفید رنگ کی ایتھلیٹک جرابیں 1997 کے ورلڈ ٹور کے ایک کنسرٹ کے دوران پہنی گئی تھیں اور ان پر رائن اسٹونز یعنی چمکدار پتھر بھی جڑے ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی جرابیں جیکسن کے مشہور گانے "بیلی جین” کی ویڈیو میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

latest urdu news

نیلامی کے منتظمین کے مطابق کنسرٹ کے بعد یہ جرابیں مائیکل جیکسن کے ڈریسنگ روم کے قریب ایک ٹیکنیشن کو مل گئی تھیں، جنہیں بعد ازاں فریم میں محفوظ کر کے تقریباً تین دہائیوں تک سنبھال کر رکھا گیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ جرابوں پر دھبے اور زردی کے آثار نمایاں ہو چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں نیلامی میں بڑی دلچسپی کے ساتھ خریدا گیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ان کی قیمت 3,000 سے 4,500 ڈالر کے درمیان لگائی گئی تھی، مگر بولی بڑھتے بڑھتے یہ 7,688 یورو یعنی تقریباً 8,822 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ نیلامی نہ صرف مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ تھی بلکہ موسیقی کی تاریخ میں پاپ کلچر کی اہمیت کا ایک اور مظہر بھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter