لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نامور اور لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق سجاد مہدی، جو ڈی ایس پی کے عہدے سے ریٹائرڈ تھے، کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، جس کے بعد وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

latest urdu news

اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے۔

سجاد مہدی کے انتقال کی خبر سن کر شوبز اور موسیقی سے وابستہ حلقوں میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے مرحوم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter