معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ختم ہونے کے بعد انسٹاگرام پر ایک خوشگوار اور پراعتماد ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ گاتے اور جھومتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں اُن کا نیا انداز اور منفرد لُک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
عاصم اظہر اور میرب علی نے مارچ 2022 میں منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ ہفتے عاصم نے اس رشتے کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک باہمی فیصلہ قرار دیا۔ اس کے برعکس، میرب کی جانب سے کسی قسم کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، البتہ وہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خاصی متحرک نظر آ رہی ہیں۔
میرب نے اپنے تازہ شوٹ کے دوران ایک انگریزی گیت ‘APT’ پر رقص کرتی ہوئی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ نہایت پُراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ اُن کا نیا میک اپ، ہیئر اسٹائل اور انداز نے مداحوں کو متاثر کیا، جبکہ پوسٹ کے ساتھ ہی اُن کی خوشحال خان کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جو اسی شوٹ کا حصہ تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گلووکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی منگنی کے ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی تھی۔
چند روز قبل میرب نے اپنی نانی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے جذباتی خاموشی توڑی تھی، اور اب اُن کی یہ نئی پوسٹ اُن کے بدلتے ہوئے مزاج اور کیریئر پر بھرپور توجہ کی عکاسی کر رہی ہے۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے کمنٹس میں میرب کے انداز کو ’پوسٹ بریک اپ گلو‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا: "ایسا لگتا ہے جیسے میرب کو کوئی فرق نہیں پڑا، یہ عاصم کے لیے واضح پیغام ہے۔” کئی دیگر صارفین نے ان کے اعتماد اور مثبت توانائی کو سراہا۔
میرب کی یہ پوسٹ اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ وہ ذاتی زندگی کے نشیب و فراز کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔