ماورا حسین نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سپر اسٹار ماورا حسین نے حال ہی میں اپنی حمل سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں۔

latest urdu news

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب ماورا نے ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ صارفین نے ان کی موجودگی کو دیکھ کر اندازہ لگایا کہ اداکارہ امید سے ہیں، تاہم ماورا نے ان قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیا۔

انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی اسٹوریز میں لکھا کہ وہ اس وقت اپنے شوہر امیر گیلانی سے بے حد محبت کے دور میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ان خوشگوار لمحات کا لطف اٹھانے دیں بغیر کسی افواہوں کے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

واضح رہے کہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter