ماضی میں مجھے جنات دکھائی دیتے تھے، مریم نفیس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں جنات دکھائی دیتے تھے، اس تجربے نے انہیں مہینوں تک خوف میں مبتلا رکھا۔

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام ’ہسنا منع ہے‘ میں شرکت کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں جنات دکھائی دیتے تھے۔ انہوں نے یہ بات شو میں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے نہ صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا بلکہ کئی دلچسپ اور حیران کن قصے بھی سنائے۔

latest urdu news

پروگرام کے دوران مریم نفیس نے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ غیر مرئی مخلوقات دکھائی دیں۔ وہ سائے یا دھویں کی شکل میں نظر آتے تھے، جنہیں وہ جنات کہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ اتنا شدید اور حقیقی تھا کہ اس نے ان کے دل میں کافی دیر تک خوف بٹھا دیا۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس وقت جن بھوتوں نے بھی شاید یہ کہہ دیا ہو کہ ہم اپنے جیسے سے مل کے آئے ہیں۔ تاہم، انہوں نے مزید بتایا کہ ان واقعات کے بعد چھ سے سات مہینے تک انہیں مسلسل یہ احساس رہتا تھا کہ کوئی آس پاس موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ اب ان تجربات سے گزر چکی ہیں، لیکن بعض اوقات جب ان کے شوہر امان بغیر اطلاع گھر یا کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو وہ چونک جاتی ہیں اور خوف محسوس کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter