پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کرکٹر اعظم خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ‘منہ بولا بیٹا’ قرار دیا، جسے سن کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے۔
یہ دلچسپ لمحہ پی ایس ایل کے ایک میچ کے دوران ریکارڈ کیا گیا جہاں مریم نفیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اعظم خان کے ساتھ اپنی دوستی کا بھی ذکر کیا۔ گفتگو میں میزبان نے پوچھا کہ کیا ٹیم میں کوئی خاص فرد ہے جس سے وہ ذاتی تعلق رکھتی ہیں، جس پر مریم نے خوش دلی سے جواب دیا کہ ان کے ‘بے بی’ یعنی منہ بولے بیٹے اعظم خان ہی ہیں۔
جب میزبان نے حیرت کا اظہار کیا تو مریم نفیس نے مسکرا کر بتایا کہ ایک دن انہوں نے اعظم خان سے کہا تھا کہ وہ ان کے منہ بولے بیٹے کی طرح ہیں۔ ان کے بقول، ان دونوں کے درمیان گہرے تعلقات اور بات چیت ہوتی ہے، البتہ انہوں نے کبھی کرکٹ کے موضوع پر بات نہیں کی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب کرکٹر اعظم خان نے بھی ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اور مریم نفیس ایک دوسرے کے ساتھ بہت پیار بھرے اور دوستانہ انداز میں بات چیت کرتے ہیں۔