ملائیکہ اروڑہ نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا، کیسا شوہر چاہیئے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے اپنی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 51 سالہ ملائیکہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اب بھی محبت پر یقین رکھتی ہیں اور اپنی زندگی میں دوسری شادی کے لیے کبھی ‘نہ‘ نہیں کہا۔

latest urdu news

ملائیکہ نے بتایا کہ جب ان کی شادی ارباز خان سے ہوئی تھی تو وہ بہت کم عمر تھیں۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں بلکہ زندگی کو اچھی طرح سمجھ کر قدم اٹھائیں۔

ملائیکہ اروڑہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے اور اس پر ناقدین و مداحوں کے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملائیکہ اور ارباز خان نے 18 سال کی شادی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ 2017 میں طلاق کے بعد ملائیکہ نے اگلے سال اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات بنائے تھے جو 2024 میں ختم ہوگئے۔ دوسری جانب ارباز خان نے 2023 میں بالی ووڈ کی مشہور میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کرلی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter