پیر, 9 جون , 2025

"اس بڑھاپے میں ڈانس کرنا ظلم ہے” ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کا تنقید پر مزاحیہ جواب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، اور اسی دوران سوشل میڈیا پر تنقید کے نشتر بھی برداشت کر رہے ہیں—لیکن انداز ایسا کہ پرستار داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم کی پروموشن کے دوران یہ مقبول جوڑی مختلف انٹرویوز، ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جلوہ گر ہوئی۔ پروموشن مہم کے دوران ایک ویڈیو خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی جس میں ماہرہ اور ہمایوں نے اپنے خلاف کیے گئے منفی کمنٹس کو پڑھ کر ہنسی مذاق کے ساتھ شاندار جواب دیے۔

latest urdu news

ایک صارف نے طنز کیا، "اس بڑھاپے میں ان دونوں سے ڈانس کروانا ظلم ہے”۔ ماہرہ خان یہ تبصرہ سن کر ہنس پڑیں اور ہنستے ہنستے کہا، "کچھ حد تک صحیح کہہ رہے ہیں!” جبکہ ہمایوں سعید نے برجستہ جواب دیا، "شوق بھی تو بہت ہے، اس لیے ناچتے رہیں گے۔ اور سچ پوچھیں تو اس عمر میں ڈانس کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے!”

ایک اور کمنٹ میں فلم کی پروڈکشن اور لائٹنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ "اداکار ایسے ہی لگ رہے ہیں جیسے روزمرہ زندگی میں ہوتے ہیں”۔ ہمایوں نے مسکرا کر کہا، "اس بار تو سب یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم خاصے فریش لگ رہے ہیں۔ لگتا ہے جس نے تبصرہ کیا، شاید کسی اور فلم کی ویڈیو دیکھ لی ہو!”

ماہرہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، "اس بڈھی عورت کے تو ایکشن ہی ختم نہیں ہوتے!” اس پر ہمایوں نے شوخی سے کہا، "ختم ہو ہی نہیں سکتے، بچپن سے اندر چھپے ہوئے ہیں!” ماہرہ نے بھی قہقہہ لگاتے ہوئے کہا، "جی ہاں، ممکن ہی نہیں کہ ایکشن ختم ہو جائیں!”

فلم کو جہاں کچھ مداحوں نے ’پیسہ وصول‘ قرار دیا، وہیں کچھ نے اس کے کانسیپٹ اور اسکرپٹ پر سوال اٹھائے۔ تاہم ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنی حسِ مزاح، خود اعتمادی اور پروفیشنل انداز سے یہ ثابت کیا کہ تنقید کو مثبت جذبے سے لے کر بھی سوشل میڈیا پر ایک مضبوط اور مثبت بیانیہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter