جمعہ, 30 مئی , 2025

ماہرہ خان نے فلم ”کملی“چھوڑنے کو اپنی غلطی قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم "کملی” میں کردار نہ کرنے کا افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر نے فلم میں شاندار اداکاری کی۔

لاہور: پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر، ذاتی زندگی اور پچھتاووں سے متعلق گفتگو کی۔

latest urdu news

ماہرہ خان نے اپنی گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہیں فلم "کملی” میں کردار نہ کرنے کا پچھتاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شاید مجھے اس فلم کو ناں نہیں کہنا چاہیے تھا، تاہم صبا قمر نے اس فلم میں شاندار اداکاری کی اور وہ کردار بخوبی نبھایا۔”

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ماضی کے فیصلوں پر زیادہ غور نہیں کرتیں بلکہ آگے بڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں وہ سب سے پہلے اداکار بلال اشرف سے رابطہ کرتی ہیں کیونکہ وہ ان کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں۔

پوڈکاسٹ میں ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید، شہریار منور، فواد خان، بلال اشرف اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی دوستی اور کام کرنے کے تجربات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سب کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ رہا۔

ماہرہ خان نے اپنی نجی زندگی، والدین اور دوسری شادی سے متعلق سوالات کے مختصر اور مدلل جوابات دیے۔

یاد رہے کہ فلم "کملی” 2022 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کی ہدایت کاری سرمد کھوسٹ نے کی تھی۔ فلم کو ناظرین اور نقادوں سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

دوسری جانب  ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بالی وڈ میں پیش آنے والے تجربات پر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی تصویر فلم رئیس کے پوسٹر سے ہٹائی گئی تو انہیں اس پر نہ کوئی دکھ ہوا اور نہ ہی افسوس۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter