مدیحہ امام کو یمنیٰ زیدی سمجھ کر خاتون نے شوہر سے لڑائی شروع کر دی، دلچسپ واقعہ سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بتایا کہ ایک بار وہ بیرون ملک شاپنگ مال میں تھیں جہاں ایک خاتون نے انہیں غلطی سے یمنیٰ زیدی سمجھ لیا۔

خاتون نے مدیحہ سے ان کے ڈراموں کے حوالے سے باتیں شروع کیں اور آٹوگراف مانگ لیا، مگر جب مدیحہ نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون جن ڈراموں کا ذکر کر رہی تھی وہ دراصل یمنیٰ زیدی کے تھے، نہ کہ ان کے۔

latest urdu news

جب خاتون کے شوہر نے انہیں بتایا کہ یہ مدیحہ امام ہیں، تو خاتون ماننے کو تیار نہ تھیں اور شوہر سے لڑائی شروع کر دی۔ مدیحہ نے آٹوگراف پر صرف ’Love‘ لکھا اور خاتون شوہر سے لڑتے ہوئے وہاں سے چلی گئی۔

یہ واقعہ مدیحہ امام کے اندازِ بیان میں نہایت دلچسپ اور مزاحیہ تھا، جس نے پروگرام میں ہنسی کا سماں باندھ دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter