لکس اسٹائل ایوارڈز میں یمنٰی زیدی کے لباس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ یمنٰی زیدی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ایک ایوارڈ شو میں پہنا گیا لباس بنا۔ کراچی میں منعقد ہونے والے 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں یمنٰی زیدی کے فیشن انتخاب پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید دیکھنے میں آئی۔

latest urdu news

یمنٰی زیدی نے اس تقریب میں معروف ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا تھا۔ اس ڈریس میں روز گولڈ رنگ کی لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی، جو مجموعی طور پر ایک بولڈ اور جدید انداز کی عکاسی کر رہا تھا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض افراد نے یمنٰی کے انداز کو فیشن کے اعتبار سے منفرد قرار دیا، تاہم بڑی تعداد میں صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ اس لباس میں پُراعتماد یا آرام دہ محسوس نہیں کر رہیں۔

چند مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یمنٰی زیدی کے ماضی کے بیانات اور ان کے اسکرین امیج کا حوالہ دیا، جبکہ بعض صارفین نے سخت الفاظ میں اپنے ردِعمل کا اظہار بھی کیا۔ اس کے برعکس، کچھ مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو اپنے لباس کے انتخاب کی آزادی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یمنٰی زیدی اپنی شاندار اداکاری اور متنوع کرداروں کی بدولت خاص مقام رکھتی ہیں۔ وہ بختاور، پری زاد، پیار کے صدقے، تیرے بن اور حالیہ ڈراموں جینٹل مین اور قرضِ جاں میں اپنی پرفارمنس پر خوب داد سمیٹ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلم نایاب پر لکس اسٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں اور جلد ایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

یمنٰی زیدی کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter