فلم "لو گرو” کی دھماکہ خیز کامیابی، 16 روز میں 70 کروڑ کا بزنس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم "لو گرو” نے 16 روز میں 70 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کر لیا، ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی نے سنیما گھروں پر دھوم مچا دی۔

لاہور، پاکستانی سنیما کی تاریخ میں ایک اور یادگار اضافہ اُس وقت ہوا جب عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو ریلیز ہونے والی فلم "لو گرو” نے صرف 16 دنوں میں 70 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے نئی مثال قائم کر دی۔ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی مقبول جوڑی پر مبنی اس فلم نے ابتدائی تین دنوں میں ہی 15 کروڑ روپے کما کر کامیابی کی بنیاد رکھ دی تھی۔

latest urdu news

فلم کا بجٹ 25 کروڑ روپے تھا، جس کے مقابلے میں فلم نے صرف دو ہفتوں میں تین گنا زیادہ منافع کما کر پروڈیوسرز کو خوش کر دیا۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان میں ہی کی، جہاں 22 جون تک اس کی کمائی 37 کروڑ روپے تک جا پہنچی، جبکہ بیرونِ ممالک سے 33 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔

برطانیہ میں فلم "لو گرو” نے خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی میں خوب مقبولیت حاصل کی، جہاں اس کی کمائی صرف 9 دنوں میں 75 ہزار پاؤنڈ رہی۔ یہ وہ کارکردگی تھی جس نے بھارتی فلم "ہاؤس فل 5” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق فلم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی اسکرین پر جاندار موجودگی، شاندار پروڈکشن، دل کو چھو لینے والی کہانی اور جذبات سے بھرپور مناظر تھے۔

فلم کی تشہیری مہم کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ فلم پر 25 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ فلم 50 کروڑ کا بزنس کرے، مگر 70 کروڑ کی موجودہ کمائی نے اُن کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ثابت کیا ہے۔

یاد رہے کہ "لو گرو” اب تک کی ان چند پاکستانی فلموں میں شامل ہو گئی ہے جس نے مختصر مدت میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے، اور اگر یہی رفتار جاری رہی تو یہ جلد 100 کروڑ کے ہندسے کو بھی عبور کر سکتی ہے، جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter