اداکارہ لائبہ خان کا شوبز کو خیرباد کہنے کا عندیہ، نئی زندگی شروع کرنے کی خواہش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ لائبہ خان نے شوبز سے کنارہ کشی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ انہوں نے شوبز میں کافی کام کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے موضوع پر اتنی بار بات کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی نہیں ہو رہی۔ ان کے بقول، ان کی زندگی میں وہ وقت آ گیا ہے جب وہ صرف کام کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنا چاہتیں بلکہ ذاتی سکون اور تعلقات کو بھی اہمیت دینا چاہتی ہیں۔

latest urdu news

اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے اور ان کی بات سنے اور سمجھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصیات ان کے لیے زیادہ اہم ہیں بنسبت شہرت یا دولت کے۔

جب میزبان نے سوال کیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو لائبہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کوئی بھی ہو، چلے گا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے لیے اب مخصوص ستاروں کے ساتھ کام کرنا کوئی خاص ترجیح نہیں رہی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ اگرچہ انہیں انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا، تاہم جو کچھ وہ کر چکی ہیں، وہی کافی ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ اب ایک نئی، شاید نجی اور پُرسکون زندگی کی طرف قدم بڑھانا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ لائبہ خان نے متعدد ڈراموں اور شوز میں اپنی پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کیا ہے اور ان کی سادہ شخصیت اور حقیقت پسند رویہ انہیں دیگر اداکاراؤں سے ممتاز کرتا ہے۔ ان کے اس حالیہ بیان نے شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا وہ واقعی شوبز سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہیں یا یہ صرف ایک وقتی احساس ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter