کم کارڈیشین امتحان میں فیل، جذباتی ہو گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریئلٹی شو "دی کارڈیشینز” کی اسٹار کم کارڈیشین امتحان میں فیل ہونے پر جذباتی ہو گئیں اور رو پڑیں۔ یہ لمحہ شو کے سیزن 7 کے فائنل میں دکھایا گیا، جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ کیلیفورنیا بار امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

latest urdu news

ویڈیو میں کم صوفے پر اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھی نتائج کا انتظار کر رہی تھیں۔ جیسے ہی نتائج آئے، انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں امتحان کے دوران کچھ مضامین میں اپنی کارکردگی کمزور محسوس ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ پاس نہیں ہو سکیں۔

ان کی والدہ کرس جینر نے ان کی محنت کی تعریف کی اور ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ بہن خلوئے کارڈیشین نے کہا کہ شوٹنگ اور دیگر مصروفیات شاید امتحان کی تیاری پر اثر انداز ہوئیں۔

کم کے قانون کے استاد نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ناکامی ان کی صلاحیتوں کی عکاس نہیں اور وہ کامیابی کے قریب تھیں۔ کم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بار امتحان دوبارہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter